دنیا میں جہاں ایک جانب کرونا وائرس مہلک بنا ہوا ہے اور زندگی کی تمام سرگرمیاں اس سے متاثر ہیں۔ وہیں محبت کرنے والوں نے اسے ہرا دیا ہے اور بہت سے جوڑے شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔
وبا کے دنوں میں شادیاں: کرونا ہار گیا، محبت جیت گئی
1
انڈونیشیا کے ایک جوڑے نے کرونا وائرس کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالے اور آخر کار 11 اپریل کو دونوں نے جکارتہ میں شادی کرلی۔
2
مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں دلہن نوہا حامد اور دولہا مصطفیٰ امین 16 اپریل کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔ دونوں نے شادی کی تقریب میں بھی ماسک پہنا ہوا تھا۔
3
عراق کے شہر کربلا میں ایک جوڑا کرفیو کے باوجود شادی کرنے سے نہ رکا اور دونوں 12 اپریل کو ہمیشہ کے لیے ایک دوسرے کے ہو گئے۔
4
اسٹیفینیا اور کارلو کی شادی اٹلی میں 22 اپریل کو انجام پائی لیکن کرونا کی وجہ سے عوامی اجتماعات پر پابندی کے سبب اس شادی میں زیادہ افراد شریک نہیں ہوئے۔