ایمی ایوارڈز 2024 کی رنگا رنگ تقریب پیر کی شب لاس اینجلس کے پیکوک تھیٹر میں منعقد ہوئی جس میں معروف ستاروں کی شرکت نے چار چاند لگا دیے۔ تقریب کی میزبانی اداکار و کامیڈین اینتھونی انڈرسن نے کی جب کہ اسے 'فاکس' ٹیلی ویژن نیٹ ورک پر نشر کیا گیا۔ ایمی کی شام ٹیلی ویژن سیریز سکسیشن، دی بیئر اور بیف نمایاں رہیں جنہوں نے کئی بڑے ایوارڈ اپنے نام کیے۔ ایمی ایوارڈز کی تقریب دیکھیے تصویروں کی شکل میں اس پکچر گیلری میں۔
ایمی ایوارڈز 2024 کی جھلکیاں

1
اداکار و کامیڈین اینتھونی ایڈرسن نے ایمی ایوارڈز کی میزبانی کی۔

2
رنگ تقریب پیر کی شب لاس اینجلس کے پیکوک تھیٹر میں منعقد ہوئی۔

3
75وی ایمی ایورڈز کی تقریب میں فن کاروں کی پرفارمنس۔

4
ڈرامہ سیریز کے لیے بہترین اداکار کا ایوارڈ 'سکسیشن' کے کیرن کلکن کو دیا گیا۔