امریکہ کے شہر لاس اینجلس کے ڈولبی تھیٹر میں اتوار کی شب آسکرز کی رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی جس میں ہالی وڈ کے اداکاروں، ہدایت کاروں اور دیگر نامور شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب میں فلم 'ایوی تھنگ ایوری ویئر آل ایٹ ونس' سب سے نمایاں رہی جس نے سات آسکرز اپنے نام کیے۔ 95ویں آسکرز کی جھلکیاں اس پکچر گیلری میں۔
آسکرز 2023 کی جھلکیاں

1
فلم 'ایوری تھنگ ایوری وئیر آل ایٹ ونس' نے بہترین فلم سمیت سات آسکرز اپنے نام کیے۔

2
جرمن فلم 'آل کوائٹ آن دی ویسٹرن فرنٹ' چار ایوارڈز حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

3
بہترین اداکار کا ایوارڈ فلم 'دی وہیل' کے لیے برینڈن فریزر کے نام رہا۔

4
مشیل یو کو فلم 'ایوری تھنگ ایوری ویئر آل ایٹ ونس' کے لیے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔