رسائی کے لنکس

بنگلہ دیش: کشتی ڈوبنے کا واقعہ، درجنوں افراد لاپتا


فائل
فائل

بنگلہ دیش کے غریب اور میانمار سے تعلق رکھنے والے روہنگیا نسلی پناہ گزیں ہر سال ملائیشیا جانے کی کوشش کرتے ہیں، جو کسی وقت اُن کے لیے خطرناک اور جان لیوا سفر ثابت ہوتا ہے

پناہ گزینوں کو ملائیشیا لے جانے والی ایک کشتی جس میں گنجائش سے زائد لوگ سوار تھے، بنگلہ دیش کے ساحل کے پار اونچی لہروں کی زد میں آکر ڈوب گئی، جِس واقع میں درجنوں افراد لاپتا بتائے جاتے ہیں۔

کشتی کو یہ واقع جمعرات کے روز ساحل سے تقریباً ڈھائی کلومیٹر دور پیش آیا جب 70 سے زائد مسافروں کو لے کر سمندری حدود میں داخل ہو رہی تھی۔

ہنگامی صورت حال سے نمٹنے والے کارکنوں نے خلیج بنگال میں تقریباً 32 مسافروں کو بچا لیا ہے، لیکن باقی افراد لاپتا ہیں۔

بنگلہ دیش کے غریب اور میانمار سے تعلق رکھنے والے روہنگیا نسلی پناہ گزیں ہر سال ملائیشیا جانے کی کوشش کرتے ہیں، جو کسی وقت اُن کے لیے خطرناک اور جان لیوا سفر ثابت ہوتا ہے۔

حقوق انسانی کے گروہوں کا کہنا ہے کہ سفر کا یہ راستہ اپنانے والے، اب تک ہزاروں افراد ڈوب چکے ہیں، جب کہ ہزاروں مزید افراد انسانی اسمگلروں کے ہتھے چڑھ جاتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG