رسائی کے لنکس

کابل: مسلح افراد کا انٹیلی جنس مرکز پر حملہ


مسلح افراد نے کابل میں افغانستان کے خفیہ ادارے کے دفتر کے میدان پر واقع تربیتی مرکز پر حملہ کیا، جس سے ایک ہی روز قبل دارالحکومت کے ایک تعلیمی ادارے پر حملے میں درجنوں افراد ہلاک ہوئے تھے۔

وزیر داخلہ کے مشیر، بہار مہر نے ’وائس آف امریکہ‘ کو بتایا کہ جمعرات کے تازہ دھماکے میں چار خودکش حملہ آور ملوث تھے۔

اُنھوں نے کہا کہ ایک بم حملہ آور کے علاوہ تین خودکش حملہ آوروں نے سکیورٹی فورسز کے ساتھ لڑتے ہوئے جسم سے بندھا آتشیں مواد بھک سے اڑا لیا۔

صفایا کرنے والی کارروائی کے دوران افغان سکیورٹی کے تین اہلکار بھی زخمی ہوئے، تاہم کسی شہری کو نقصان نہیں پہنچا۔

بدھ کے روز قصبے کے شیعہ اکثریتی آبادی والےعلاقے میں ’موعود اکیڈمی‘ پر خودکش حملہ ہوا جس میں کم از کم 34 افراد ہلاک ہوئے۔

یہ دھماکہ اُس وقت ہوا جب طالب علم یونیورسٹی میں داخلہ کا امتحان دے رہے تھے۔

افغان طالبان نے حملے میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔ داعش کابل میں شیعہ آبادی پر ہونے والے گذشتہ حملوں کی ذمہ داری قبول کرتا رہا ہے۔

XS
SM
MD
LG