امریکی ’نیشنل ہریکین سینٹر‘ نے بتایا ہے کہ سمندری طوفان میتھیو زور پکڑتا جا رہا ہے۔ یہ بہت جلد بہاما کے جزیرے پر واقع فری پورٹ سٹی سے ٹکرائے گا، اور خبردار کیا ہے کہ یہ ’’ایک انتہائی شدید‘‘ طوفان ہے جس کے فلوریڈا کی امریکی ریاست پر تباہ کُن اثرات پڑ سکتے ہیں۔
سمندری طوفان ’میتھیو‘ سے تباہی
1
فلوریڈا کے گورنر رِک اسکاٹ نے گذشتہ دو دِنوں کے دوران بارہا اعلانات کرتے ہوئے اپنے حلقے کے لوگوں سے کہا ہے کہ طوفان کو سنجیدگی سے لیں۔
2
اس طوفان کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ یہ امریکہ میں ایک دہائی سے زائد عرصے میں آنے والا سب سے شدید طوفان ہے۔
3
ہیٹی دور دراز کے متاثرہ علاقوں سے موصول ہونے والی تازہ تصاویر میں تباہی کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔
4
جمعرات کو تقریباً 15 لاکھ افراد کو جزیرے سے منتقل ہونے کے احکامات جاری کیے گئے۔