رسائی کے لنکس

فلپائن میں طاقتور ترین سمندری طوفان سے تباہی

طاقتور ترین سمندری طوفان فلپائن میں مٹی کے تودے گرنے کے علاوہ عمارتوں کی تباہی کا سبب بھی بنا ہے۔ اس طوفان کے باعث کم از کم 100 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات موصول ہو چکی ہیں جب کہ کئی علاقوں میں بجلی اور مواصلات کا نظام معطل ہو کر رہ گیا۔ فلپائن کا تقریباً 220,000 آبادی والا مرکزی شہر تاکلوبان سب سے زیادہ متاثر ہوا، جہاں سیلابی پانی اور تیز ہواؤں کی زد میں آنے کی وجہ سے بیشتر مکانات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ صدر بینگنو اکینو کی جانب سے طوفان کے راستے میں آنے والے علاقوں کے لوگوں سے کی گئی اپیل کے بعد 37 صوبوں میں تقریباً 10 لاکھ افراد نسبتاً محفوظ مقامات پر منتقل ہوئے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG