پاکستان کے صوبے سندھ کے متعدد شہروں میں اینٹیں بنانے کی بھٹیاں قائم ہیں۔ انگنت مزدور یومیہ اجرت پر ان بھٹیوں میں اینٹیں بنانے کا کام کرتے ہیں۔
خاک کو اینٹوں میں بدلنے والی بھٹیاں
9
اینٹوں کو پکانے کے لیے بھٹی میں دیوار کے سے انداز میں چنا جاتا ہے جس کے اندر خلا رکھا جاتا ہے تاکہ آگ ایک سے دوسری اینٹ تک پہنچ سکے۔ اس طریقہ کار سے کم جگہ میں بیک وقت زیادہ اینٹوں کو پکا لیا جاتا ہے۔
10
ایک وقت میں بھٹی میں دو ہزار سے چھ ہزار اینٹیں لگائی جاتی ہیں جہنیں دو روز تک دہکتی راکھ میں رکھا جاتا ہے تاکہ وہ پک کر بختہ ہو جائیں۔
11
بھٹی پر صبح سویرے کام شروع ہو جاتا ہے اور شام تک جاری رہتا ہے۔
12
قریبی علاقوں میں اینٹوں کی ایک جگہ سے دوسری جگہ تک ترسیل کے لیے گدھوں سے کام لیا جاتا ہے۔ یہ تعمیراتی جگہ پر اینٹیں پہنچانے کا سب سے سستا ذریعہ ہے۔