رسائی کے لنکس

کینیڈا کے جنگلات کی آگ سے امریکہ کی فضا آلودہ

کینیڈا کے صوبے کیوبک کے جنگلات میں لگی آگ نے امریکہ کے شمال مغربی علاقوں میں فضا کو دھوئیں سے آلودہ کر دیا ہے۔ حکام نے لوگوں کو گھروں میں رہنے اور کھڑکیاں دروازے بند رکھنے کا انتباہ جاری کیا ہے۔ کیوبک میں لگی آگ سے ریاست نارتھ کیرولائنا سے جنوب تک اور مغرب میں اوہائیو تک دھواں محسوس کیا جا سکتا ہے۔ نیویارک شہر کے کچھ حصوں میں صورتِ حال خطرناک ہو چکی ہے جہاں دھواں بے حد بڑھ گیا ہے۔ امریکی حکام نے متعدد علاقوں میں ہوا کے معیار کے بارے میں انتباہ جاری کیا ہے جب کہ کئی روز تک حالات ایسے ہی رہنے کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔ اس دوران کینیڈا اور امریکہ میں کئی ہوائی اڈوں پر پروازیں بھی متاثر ہوئی ہیں جب کہ شہری کرونا وبا میں پہنے جانے والے ماسک پہن کر أمور انجام دے رہے ہیں۔


مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG