رسائی کے لنکس

دنیا کے سب سے صحت مند کھانے بحیرہ روم کے


بحیرہ روم کے خطے کے کھانوں کی طرز پر بنا ہوا صحت بخش پاستا۔
بحیرہ روم کے خطے کے کھانوں کی طرز پر بنا ہوا صحت بخش پاستا۔

اگر آپ امراض قلب میں مبتلا ہیں، آپ کو ذیابطیس ہے، وزن بڑھ گیا ہے یا ہاضمے کے مسائل ہیں۔ آپ کا علاج بحیرہ روم کے کھانوں میں ہے۔

بحیرہ روم کے کھانے، ان ممالک کے دسترخوان سے تعلق رکھتے ہیں جو بحیرہ روم کے ارد گرد واقع ہیں جن میں اٹلی، یونان، اسپین، شمالی افریقہ کے ممالک جیسے الجزائر، لیبیا اور مراکش شامل ہیں۔

ان ممالک کے کھانوں میں زیادہ تر پھل اور سبزیاں، آلو، گندم کی بریڈ، میوے اور دالیں شامل ہیں۔

ان چیزوں کے علاوہ دہی، پنیر، مرغی اور انڈے بھی شامل ہوتے ہیں اور ہفتے میں دو دفعہ سی فوڈ بھی کھایا جاتا ہے۔

ان کھانوں میں صحت بخش چکنائی، جن میں زیتون، میوے، سورج مکھی کے بیج شامل ہیں، استعمال کئے جاتے ہیں۔

ان ممالک کے کھانوں کی خاص بات ان کا صحت افزا ہونا ہے۔ یہ امراض قلب کے لیے مفید ہیں۔

میو کلینک کے مطابق اگر آپ دل کے لیے مفید غذا دیکھ رہے ہیں تو میڈی ٹرینین ڈائٹ( بحیرہ روم کے خطے کے کھانے) آپ کے لیے بہترین ہے۔ یہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق ایک صحت بخش غذائی عادت ہے۔

انٹرنیشنل جرنل فار کینسر کی ایک تحقیق کے مطابق یہ ڈائٹ کئی قسم کے کینسر سے بھی بچاتی ہے۔

اس کے علاوہ پیر کو ’بی ایم جے جرنل گٹ‘ میں شائع ہونے والی ایک نئی تحقیق سے یہ ثابت ہوا ہے کہ محض ایک میڈی ٹرینین ڈائٹ کے استعمال سے عمر رسیدہ افراد کی آنتوں میں رہنے والے ’مائیکرو بائیوم’ ایسے تبدیل ہوئے کہ جن سے ان کے دماغ کے عمل کو تقویت پہنچی اور یہ چیز لمبی عمر کے لیے بہت مفید ہے۔

مائیکرو بائیوم ہمارے جسم میں رہنے والے مفید جراثیم ہوتے ہیں جو ہاضمے سمیت جسم کے دیگر اعضا میں پائے جاتے ہیں اور ان کے عمل کے لیے مفید ہوتے ہیں۔

اس تحقیق کے لیے 612 عمر رسیدہ افراد کو چنا گیا جن میں سے 323 کو خاص طرح کی غذا دی گئی جس کے محض 12 مہینے کے دورانئے میں ان کے نظام ہاضمہ میں موجود مفید جراثیموں میں صحت بخش تبدیلی دیکھی گئی۔

XS
SM
MD
LG