دنیا کے مختلف ممالک اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ جنوبی ایشیا سے لے کر امریکہ اور یورپی ممالک تک بڑھتے درجۂ حرارت نے شہریوں کو پریشان کردیا ہے۔ پاکستان میں بھی مختلف شہروں میں درجۂ حرات 45 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو چکا ہے۔ متحدہ عرب امارات میں منگل کو زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 39 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔ فرانس میں بھی گزشتہ دنوں درجۂ حرارت 38 ڈگری تک جا پہنچا تھا۔ جاپان میں بھی جون کا مہینے میں اوسط درجۂ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ رہا ہے۔ گرمی سے بچنے کے لیے شہری ساحلِ سمندر اور واٹر پارکس کا رخ کر رہے ہیں۔ دنیا کے مختلف ممالک کی تصاویر دیکھیے اس پکچر گیلری میں۔
مختلف ممالک میں گرمی کی لہر
5
جرمنی میں شدید گرمی کی وجہ سے شہریوں کی بڑی تعداد سمندر اور واٹر پارکس کا رخ کر رہی ہے۔
6
متحدہ عرب امارات میں منگل کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
7
بھارت کی ریاست اتر پردیش کے ایک اسپتال میں شہریوں کا رش لگا ہوا ہے۔ اسپتال میں زیرِ علاج زیادہ تر مریض گرمی کی وجہ سے متاثر ہیں۔
8
امریکہ کی مختلف ریاستوں کو بھی شدید گرمی کا سامنا ہے۔