دنیا کے مختلف ممالک اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ جنوبی ایشیا سے لے کر امریکہ اور یورپی ممالک تک بڑھتے درجۂ حرارت نے شہریوں کو پریشان کردیا ہے۔ پاکستان میں بھی مختلف شہروں میں درجۂ حرات 45 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو چکا ہے۔ متحدہ عرب امارات میں منگل کو زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 39 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔ فرانس میں بھی گزشتہ دنوں درجۂ حرارت 38 ڈگری تک جا پہنچا تھا۔ جاپان میں بھی جون کا مہینے میں اوسط درجۂ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ رہا ہے۔ گرمی سے بچنے کے لیے شہری ساحلِ سمندر اور واٹر پارکس کا رخ کر رہے ہیں۔ دنیا کے مختلف ممالک کی تصاویر دیکھیے اس پکچر گیلری میں۔
مختلف ممالک میں گرمی کی لہر
1
روس میں اس وقت گرمی کی شدید لہر جاری ہے۔ ماسکو میں پیر کو درجہ حرارت 33 ڈگری تک پہنچ گیا تھا۔
2
جاپان میں شدید گرمی کی وجہ سے حکومت نے شہریوں کو ممکنہ بجلی کے بحران سے خبردار کیا ہے۔
3
یورپ میں بھی ہیٹ ویو جاری ہے۔ اسپین میں گرمی سے ستائے شہری پانی چہرے پر ڈال رہے ہیں۔
4
یورپی ملک لتھوینیا میں درجۂ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا ہے۔