جنوبی ایشیا میں رواں برس مون سون سیزن میں بادل خوب برس رہے ہیں۔ پاکستان، بھارت، افغانستان سمیت کئی ممالک میں بارشوں نے جل تھل ایک کر دیا ہے۔ بعض شہروں میں نظامِ زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے جب کہ کئی ممالک میں جانی نقصان بھی ہوا ہے۔
جنوبی ایشیا میں بارش کی تباہ کاریاں

1
خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق جنوبی ایشیا میں بارشوں اور سیلاب کے باعث اب تک سینکڑوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ زیادہ تر اموات کرنٹ لگنے، آسمانی بجلی کی زد میں آنے، چھتیں گرنے اور اسی نوعیت کے دیگر حادثات کے سبب ہوئیں۔

2
پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں بھی حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی ہے۔ شہر کے نشیبی علاقے زیرِ آب آنے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

3
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اگست میں ریکارڈ بارشیں ہوئی ہیں۔ شہر میں بارشوں سے تباہی کی وجہ پانی کے نکاس کا موثر نظام نہ ہونا بتایا جا رہا ہے۔

4
کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں بارشوں سے ہونے والی تباہی کی وجہ سے سندھ حکومت نے رین ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔