جنوبی ایشیا میں رواں برس مون سون سیزن میں بادل خوب برس رہے ہیں۔ پاکستان، بھارت، افغانستان سمیت کئی ممالک میں بارشوں نے جل تھل ایک کر دیا ہے۔ بعض شہروں میں نظامِ زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے جب کہ کئی ممالک میں جانی نقصان بھی ہوا ہے۔
جنوبی ایشیا میں بارش کی تباہ کاریاں
5
شدید بارش کے بعد گلی کوچے اور سڑکیں پانی سے بھر گئیں اور کئی گھر بھی زیر آب آ گئے، جس کی وجہ سے وہاں رہنے والوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے پر بھی مجبور ہونا پڑا۔
6
کراچی میں ملیر ندی کے اطراف کے علاقے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ وہاں اب بھی کئی علاقوں میں پانی کھڑا ہے۔
7
بنگلہ دیش میں بارشوں کی وجہ سے روہنگیا پناہ گزینوں کے عارضی کیمپوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ کئی شہروں میں سڑکیں زیرِ آب آنے سے آمد و رفت میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔
8
بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کے شہر سرینگر میں بھی ان دنوں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔