رسائی کے لنکس

جرمنی: برف باری سے سینکڑوں پروازیں منسوخ

جرمنی کے جنوبی علاقوں میں شدید برف باری کے سبب ہر چیز نے سفید چادر اوڑھ لی۔ میونخ شہر میں ملک کے دوسرے بڑے ہوائی اڈے پر برف باری کے سبب ایئر ٹریفک شدید متاثر ہو رہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق لگ بھگ 750 پروازیں خراب موسم کے سبب متاثر ہوئیں۔ اتوار کو 24 گھنٹوں کے دوران لگ بھگ ڈیڑھ فٹ تک برف باری ہوئی۔ شدید برف باری کے باعث ٹرین سروس بھی معطل کرنی پڑی اور میونخ میں سرکاری ٹرانسپورٹ بھی بند کر دی گئی۔


XS
SM
MD
LG