رسائی کے لنکس

logo-print

رنگوں سے بھرا تہوار ہولی

دنیا بھر میں ہندو مت کے پیروکار اپنا مذہبی تہوار ہولی منا رہے ہیں۔ بھارت، پاکستان، نیپال اور دیگر ملکوں میں مقیم ہندو برادری ہر سال جوش و خروش سے یہ رنگوں کا تہوار مناتی ہے۔ ہولی میں ہندو برادری کے مذہبی مقامات پر تقاریب منعقد کی جارہی ہیں۔ جس میں بچے، بڑے، بوڑھے سب ایک دوسرے کو رنگ لگا کر ہولی کی خوشیاں مناتے نظر آرہے ہیں۔ ہولی صدیوں پرانا تہوار ہے، جسے برائی پر اچھائی کی جیت کے طور پر تصور کیا جاتا ہے۔ یہ تہوار موسم بہار کی آمد پر مارچ کے مہینے میں منایا جاتا ہے۔

XS
SM
MD
LG