رسائی کے لنکس

عراق: دولت الاسلامیہ پر بین الاقوامی اجلاس کا مطالبہ


ایک عالمی حکمتِ عملی تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔۔۔ اس شدت پسند گروہ کی ایک باضابطہ شکل ہے، جسے مالی مدد حاصل ہے اور جس کے پاس جدید ہتھیار موجود ہیں: صدر ہولاں

دولت الاسلامیہ کا شدت پسند گروہ، جو عراق اور شام کے علاقے پر قابض ہوگیا ہے، اُسے زیرِ بحث لانے کے لیے، فرانسسی صدر فرانسواں ہولاں نے ایک بین الاقوامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مسٹر ہولاں نے بدھ کے روز اخبار ’لے موندے‘ کو بتایا کہ اِس گروہ کے معاملے پر ایک عالمی حکمتِ عملی تشکیل دینے کی ضرورت ہوگی، جس کے بارے میں اُنھوں نے کہا کہ اُس کی ایک باضابطہ شکل ہے، جسے مالی مدد حاصل ہے اور جس کے پاس جدید ہتھیار موجود ہیں۔

اُنھوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو جس صورت ِحال کا سامنا ہے، وہ سنہ 2001 کے بعد سے اب تک کی بدترین حالت ہے۔

فرانس نے شمالی عراق میں کرد جنگجوؤں کو اسلحہ دے کر مدد کی ہے۔

امریکہ شدت پسندوں کے خلاف فضائی حملے کرتا رہا ہے جس میں منگل کے روز کی جانے والے کارروائی بھی شامل ہے جس میں عراقی اور کرد افواج کی مدد حاصل تھی، ایسے میں جب شدت پسندوں نے تکریت کے شمالی شہر کی طرف پیش قدمی شروع کر دی تھی۔

عراقی حکومت نے، جس کی افواج حالیہ دِنوں کے دوران انتہا پسندوں کے خلاف ہونے والی کارروائی میں شامل ہے، تکریت کی فتح کے معاملے کو اولیت دے رہی ہے۔

XS
SM
MD
LG