رسائی کے لنکس

ہالی ووڈ کا مشہور زمانہ سائن 'مذاقاً' ہالی ویڈ میں تبدیل


تاحال اس معاملے میں کسی شخص کو حراست میں نہیں لیا گیا لیکن اگر کوئی گرفتاری عمل میں آتی ہے تو اس پر دخل درمعقولات کا مقدمہ چلایا جائے گا۔

امریکہ میں جنوبی کیلیوفورنیا کے رہائشیوں کے لیے سال نو کی پہلی صبح اس اعتبار سے حیران کن تھی کہ سال ہا سال سے فلم اور ٹی وی کے مرکز ہالی ووڈ کے مشہور زمانہ سائن بورڈ کو انھوں نے "ہالی ویڈ" کے طور پر دیکھا۔

لاس اینجلس کی 'ماونٹ لی' پر آویزاں "ہالی ووڈ" کو ایک نامعلوم شخص نے تحریف کر کے "ویڈ" جس کا مقصد بظاہر یہاں بھنگ کے استعمال کو قانونی شکل دینا کا وہ مطالبہ تھا جس کے بارے میں آٹھ نومبر کو ریاست کے لوگوں نے ووٹ دیا تھا۔

بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی "روئٹرز" سے فون پر بات کرتے ہوئے لاس اینجلس پولیس ڈیپارٹمنٹ کے سارجنٹ رابرٹ پیان نے بتایا کہ نگرانی کے لیے لگے کیمروں سے پتا چلا سیاح کپڑوں میں ملبوس ایک شخص اتوار کو علی الصبح تین بجے یہاں آیا تھا۔

ہالی ووڈ کے دو "اوز" پر بظاہر ترپال سے تحریف کرتے ہوئے انھیں "ای" میں تبدیل کردیا گیا۔

تاحال اس معاملے میں کسی شخص کو حراست میں نہیں لیا گیا لیکن اگر کوئی گرفتاری عمل میں آتی ہے تو اس پر دخل درمعقولات کا مقدمہ چلایا جائے گا۔

بھنگ کو انگلش میں ویڈ کہا جاتا ہے۔

XS
SM
MD
LG