رسائی کے لنکس

ہانگ کانگ میں جمہوریت نوازوں نے نشتیں پھر جیت لیں


ہانگ کانگ میں رائے دہندگان نے پانچ جمہوریت نوازوں کو ضمنی انتخابات میں ووٹ دے کر کامیاب کردیا ہے اور اب انہیں اپنی پرانی نشیتیں واپس مل گئی ہیں، اگرچہ ووٹ ڈالنےکے لیے کم ہی لوگ آئے تھے۔ حکام کے مطابق 17 فی صد لوگ ووٹ ڈالنے پہنچے تھے جب کہ وہاں رائے دہندگان کی تعداد تین اعشاریہ چار ملین یعنی تین کروڑ چالیس لاکھ ہے۔

حکومت نواز جماعتوں نے اس انتخاب کا بائی کاٹ کیا تھا اس لیے یہ امیدوار بغیر کسی مشکل مقابلے کے پھر سے منتخب ہو گئے۔

پانچ جمہوریت پسند قانون ساز، جن کے استعفوں سے ضمنی انتخابات کرانا پڑے تھے، دوبارہ اپنی نشتوں کے لیے انتخاب لڑ کر کامیاب ہوئےہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ضمنی انتخابات دارصل ان کی مہم پر استصواب ِرائے ہے تاکہ بیجنگ پر دباؤ ڈالا جا سکے کہ ہانگ کانگ میں مکمل جمہوریت نافذ کی جائے۔
بیجنگ نے جمہوریت پسند قانون سازوں کے استصوابِ رائے کے منصوبے کو یہ کہہ کر رد کر دیا ہے کہ ایسا کرنا چین کے اثر و نفوذ کو کم کرنے کی کوشش ہے۔
بیجنگ نواز جماعتوں نے ضمنی انتخابات کا بائی کاٹ کیا تھا اور کہا تھا کہ یہ ٹیکس گذاروں کی رقم ضائع کرنے کے مترادف ہے۔

XS
SM
MD
LG