ہانگ کانگ میں پولیس اور جمہوریت کے حامی مظاہرین کے درمیان تصادم کے بعد متعدد مظاہرین کو گرفتار کیا گیا جب کہ اس مڈبھیڑ میں چار اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ مظاہرین لگ بھگ تین ہفتوں سے چیف ایگزیکٹو لیونگ چن ینگ سے مستعفی ہونے اور 2017ء میں انتخابات کے لیے امیدواروں کی چھان بین کے بیجنگ کے فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے آ رہے ہیں۔
ہانگ کانگ پولیس اور مظاہرین میں تصادم

1
ہانگ کانگ میں پولیس اور جمہوریت کے حامی مظاہرین کے درمیان تصادم میں متعدد مظاہرین کو گرفتار کیا گیا۔

2
احتجاج کرنے والوں نے لنگ وو روڈ پر واقع سرنگ پر دھاوا بول کر اسے بند کر دیا۔

3
ہانگ کانگ میں جمہوریت کے حق میں احتجاج تیسرے ہفتے میں داخل ہو چکا ہے۔

4
طلبہ اور جمہوریت نواز گروپ اوکیوپائی سینٹرل پر مشتمل مظاہرین اس خطے میں مکمل طور پر آزادانہ انتخابات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔