رسائی کے لنکس

ہانگ کانگ کے مظاہروں پر مبنی 'ورچوئل گیم' تیار


ہانگ کانگ کے مظاہروں پر مبنی ورچوئل ویڈیو گیم کا ایک منظر
ہانگ کانگ کے مظاہروں پر مبنی ورچوئل ویڈیو گیم کا ایک منظر

ہانگ کانگ سے تعلق رکھنے والے طالب علموں کے ایک گروپ نے 'ورچوئل ریئلٹی' پر مبنی ایک ویڈیو گیم تیار کی ہے۔ جسے کھیلنے کے دوران لوگ ان تجربات سے گزر سکتے ہیں، جن کا سامنا ہانگ کانگ کے مظاہروں کے دوران پولیس اور سکیورٹی فورسز کا سامنا کرتے ہوئے اگلی صفوں میں موجود مظاہرین کو کرنا پڑا تھا۔

گیم اس طرح شروع ہوتی ہے کہ اونچی عمارتوں کا ایک بلاک ہے۔ جہاں پولیس مظاہرین کو روکنے کے لیے چوکس کھڑی ہے اور ان کے پاس آنسو گیس، رکاوٹیں اور مظاہرین کو منتشر کرنے کا سامان موجود ہے۔

گیم میں ایک کھلاڑی کو پولیس سے بچتے ہوئے یہ رکاوٹیں عبور کرنا ہوتی ہیں۔

یہ گیم ایک 30 سالہ سوفٹ ویئر ڈیویلپر نے بنائی ہے۔

خبررساں ادارے 'رائٹرز' سے بات کرتے ہوئے گیم ڈیویلپر نے اپنا نام اور شناخت پوشیدہ رکھنے کی درخواست کی۔

لیم (گیم ڈیویلپر کا فرضی نام) نے بتایا کہ یہ گیم کھیل کر آپ اس حقیقی تجربے سے گزرتے ہیں۔ جس کا سامنا ان مظاہرین کو کرنا پڑا، جو پولیس کے بالکل سامنے تھے۔

لیم نے یہ گیم اپنے دو ہم جماعتوں کے ساتھ مل کر بنائی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کا مقصد گیم کھیلنے والوں کو کسی غیر قانونی سرگرمیوں کی طرف مائل کرنا نہیں ہے۔ بلکہ یہ محض ایک گیم ہے۔ جس میں آپ اپنی ذہانت کو مشکل صورت حال سے نکلنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

وچوئل گیم کو 360 ڈگری پر کھیلنے کے لیے آپ ہیڈ سیٹ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ اس طرح آپ گیم کا حصہ بن جاتے ہیں اور سب کچھ آپ کو اپنے اردگرد ہوتا ہوا محسوس ہوتا ہے۔

لیم نے بتایا کہ انہوں نے اپنی گیم، انٹرنیٹ پر ویڈیو گیمز کے ایک ڈسٹربیوٹر کو بھیج دی ہے اور یہ اگلے مہینے سے عام صارفین کے لیے دستیاب ہو گی۔

XS
SM
MD
LG