رسائی کے لنکس

ہاٹ میل اب آؤٹ لُک میں تبدیل


ایک اندازے کے مطابق اس تبدیلی کی وجہ آؤٹ لُک کی طرف چھ کروڑ صارفین کا تیزی سے بڑھتا ہوا رجحان ہے۔

مائیکرو سافٹ کی مشہور ویب میل سروس ہاٹ میل کو اطلاعات کے مطابق رواں سال کے وسط تک آؤٹ لُک میں تبدیل کر دیا جائے گا۔

ایک اندازے کے مطابق اس تبدیلی کی وجہ آؤٹ لُک کی طرف چھ کروڑ صارفین کا تیزی سے بڑھتا ہوا رجحان ہے۔

مائیکرو سافٹ کا کہنا ہے کہ صارفین کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ان کا ہاٹ میل ایڈریس وہی رہے گا اور وہ صارف جو ہاٹ میل اکاؤنٹ سے لاگ ان کریں گے وہ براہ راست آؤٹ لُک استعمال کر سکیں گے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صارف اس کو نا صرف سراہیں گے بلکہ اس کی جدید خصوصیات سے بھی فائدہ حاصل کریں گے جو ان کو ہاٹ میل میں میسر نہیں تھیں۔

مائیکرو سافٹ ایک ایپلیکشن سکائی ڈرائیو کلاؤڈ بھی متعارف کروا رہا ہے جس کے ذریعے ویڈیوز اور تصاویر باآسانی بجھوائی جا سکیں گی۔ اس کے ساتھ ساتھ صارفین اپنے اکاؤنٹ سے جی میل اور آؤٹ لُک کی فری سروسز بھی حاصل کر سکیں گے۔
XS
SM
MD
LG