رسائی کے لنکس

ایشیا کے پرکشش ترین مرد کا اعزاز


ہفت روزہ ایسٹرن آئی میں شائع ہونے والی ایشیا کے 50 پرکشش مردوں کی رینکنگ میں مایہ ناز پاکستانی گلوکار اور اداکار علی ظفر پہلے سے تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔

بالی ووڈ فلموں کے میگا اسٹار ریتک روشن کو ایشیا کےپرکشش ترین مرد کا اعزاز حاصل ہوا ہے وہ اس سے پہلے بھی دو بار ایشیا کے پرکشش ترین مرد منتخب ہو چکے ہیں جبکہ گذشتہ برس ایشیا کے پرکشش ترین مرد کا اعزاز پاکستانی گلوکار اور اداکار علی ظفرکے پاس تھا۔

لندن سے شائع ہونے والے برطانوی فیشن میگزین کے آن لائن سروے میں لگ بھگ دس لاکھ صارفین نے ریتک روشن کو سال کا پرکشش ترین مرد قرار دیا ہے۔ ان کے ساتھ بھارتی ٹیلی وژن کے اداکار اور بگ باس سے شہرت پانے والے ' کشال ٹنڈن 'نے ایشیا کے دوسرے پر کشش ترین مرد کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

​ہفت روزہ ایسٹرن آئی میں شائع ہونے والی ایشیا کے 50 پرکشش مردوں کی رینکنگ میں مایہ ناز پاکستانی گلوکار اور اداکار علی ظفر پہلے سے تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔

ایشیا کے پہلے ٹاپ 10 پر کشش مردوں کی رینکنگ میں پاکستانی ٹی وی ڈرامہ'ہمسفر' اور 'زندگی گلزار ہے' سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے اداکار فواد خان کو ایشیا کا 7 ویں پر کشش ترین مرد کا اعزاز حاصل ہوا ہے ان کے علاوہ پاکستان سے نوجوان نسل کی دل کی دھڑکن اور بولی ووڈ کی مقبول آواز گلوکار عاطف اسلم 40 ویں پرکشش ترین مرد منتخب ہوئے ہیں۔

​رواں برس کی بالی وڈ ہٹ فلم بینگ بینگ کے 40سالہ اداکار ریتک روشن نے اس موقع پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ''اپنے نام کے ساتھ اس اعزاز کو پانے پر انھیں بے حد خوشی ہے لیکن وہ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ پر کشش ہونے کا تعلق جسمانی خوبصورتی کے ساتھ بہت کم ہے بلکہ یہ اس سے زیادہ ذہنی خوبصورتی کوظاہر کرتی ہے کہ آپ اپنی زندگی میں خود کو اور دوسروں کو کس طرح دیکھتے ہیں ۔''

پین الاقوامی شہرت یافتہ بینڈ 'ون ڈائریکشن ' کےپاکستانی نژاد برطانوی گلوکار' زین ملک' کو پہلے دس پرکشش مردوں کی رینکنگ میں 9 ویں نمبر پر شامل کیا گیا ہے۔

​ایشیا کے پچاس پرکشش ترین مردوں کے گیارہویں ایڈیشن میں بھارتی فلموں کے صف اول کے اداکار سلمان خان پہلے 10 پر کشش مردوں میں شامل ہیں انھیں اس فہرست میں 10واں نمبر ملا ہے ان کے علاوہ شاہد خان 5 ویں اور رنبیر کپور 7 ویں نمبر پر شامل کیے گئے ہیں جبکہ بالی وڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کو ایشیا کا 13 واں پر کشش مرد قرار دیا گیا ہے۔

دیگربالی وڈ فلمی ستاروں میں سدھارتھ کپور اور ارجن کپور کا نام بالترتیب 15 اور 18 نمبر پر ہے ان کے علاوہ رنویر سنگھ کو ایشیا کا 22 واں پر کشش مرد قرار دیا گیا ہے۔

سال 2014ء کے پچاس پر کشش ترین مردوں کے لیے سب سے زیادہ بھارتی ڈرامہ آرٹسٹوں کو ووٹ ملے جن میں گرمیت چودھری ،کرن ٹکر، ہرشد اروڑہ، گوتم راڈ اور دیگر کئی اداکاروں کو ایشیا کے پر کشش مرد کا اعزاز دیا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG