رسائی کے لنکس

افغانستان: زہریلی گیس سے سیکڑوں اسکول طالبات متاثر


عہدیداروں کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کو مغربی صوبے ہرات میں ایک اسکول میں پیش آیا اور اس ہفتے لڑکیوں کے مختلف اسکولوں میں اسی طرح پیش آنے والا یہ تیسرا واقعہ ہے۔

افغانستان میں زہریلی گیس میں سانس لینے سے متاثرہ سیکڑوں اسکول طالبات کو اسپتال منتقل کیا جا چکا ہے۔

لڑکیوں کی عمریں 9 سے 18 سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔

عہدیداروں کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کو مغربی صوبے ہرات میں ایک اسکول میں پیش آیا اور اس ہفتے لڑکیوں کے مختلف اسکولوں میں اسی طرح پیش آنے والا یہ تیسرا واقعہ ہے۔

حکام کے مطابق مشتبہ طور پر ان تینوں واقعات میں مماثلت پائی جاتی ہے اور ان کے خیال میں ایسا لگتا ہے کہ تینوں اسکولوں میں یہ واقعات ایک ہی طرح سے وقوع پذیر ہوئے ہیں اور یہ عمل جان بوجھ کر کیا گیا ہے۔

ہرات صوبے میں تعلیم کے محکمے کے سربراہ عبدالرزاق احمدی نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ ان واقعات کے پیچھے وہ لوگ ہیں جو تعلیم اور ترقی کے دشمن ہیں۔ ان کے خیال میں یہ ایک بڑی سازش ہے اور انہوں نے لوگوں سے کہا کہ دشمن کی عزائم پر ںظر رکھنے کی ضرورت ہے۔

افغانستان میں انتہائی قدامت پسند عناصر لڑکیوں کی تعلیم کے خلاف ہیں۔ 1990 کے دہائی میں طالبان کے دور اقتدار میں خواتین کے تعلیم حاصل کرنے اور نوکری کر نے پر پابندی عائد تھی۔ افغانستان میں اب بھی بعض اوقات لڑکیوں کے اسکولوں کو حملوں کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

XS
SM
MD
LG