بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کے صدر مقام سرینگر میں اتوار کو ایئر شو کا اہتمام کیا گیا جس میں بھارتی فضائیہ کے طیاروں نے ڈل جھیل کے اوپر فضا میں کمال مہارت کا مظاہرہ کیا۔ ایئر شو میں بھارتی فضائیہ کے مگ 21 بائسن اور ایس یو 30 طیاروں نے حصہ لیا۔ شیرِ کشمیر انٹرنیشنل کنونشن سینٹر کے احاطے میں منعقدہ اس تقریب میں مختلف اسکولوں کے سیکڑوں طلبہ نے شرکت کی اور ایئرشو سے محظوظ ہوئے۔
سرینگر میں بھارتی فضائیہ کا ایئر شو
5
بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا نے ایئر شو کی تقریب کا افتتاح کیا۔
6
حکام کا کہنا ہے کہ ایئر شو کا مقصد مقامی آبادی میں حب الوطنی کو بڑھاوا دینا اور نوجوانوں کو بھارتی فضائیہ میں شمولیت کی جانب راغب کرنا ہے۔
7
بھارتی فضائیہ کے پائلٹوں نے پیرا موٹر اور انتہائی طاقت ور ہینگ گلائڈر کا استعمال کرتے ہوئے اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا۔
8
شو کے دوراں آکاش گنگا اسکائی ڈائیونگ حاضرین کی توجہ کا مرکز بنی۔