بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کے صدر مقام سرینگر میں اتوار کو ایئر شو کا اہتمام کیا گیا جس میں بھارتی فضائیہ کے طیاروں نے ڈل جھیل کے اوپر فضا میں کمال مہارت کا مظاہرہ کیا۔ ایئر شو میں بھارتی فضائیہ کے مگ 21 بائسن اور ایس یو 30 طیاروں نے حصہ لیا۔ شیرِ کشمیر انٹرنیشنل کنونشن سینٹر کے احاطے میں منعقدہ اس تقریب میں مختلف اسکولوں کے سیکڑوں طلبہ نے شرکت کی اور ایئرشو سے محظوظ ہوئے۔
سرینگر میں بھارتی فضائیہ کا ایئر شو
1
حکام کا کہنا ہے کہ وادیٔ کشمیر میں اس طرح کا ایئر شو 14 سال کے طویل عرصے کے بعد منعقد ہوا ہے۔
2
ایئر شو میں بھارتی فضائیہ میں شامل مگ-21 بائسن جنگی طیاروں نے فلائی پاسٹ کیا۔
3
بھارتی فضائی دستے میں شامل ایس یو 30 طیاروں نے فضائی کرتب دکھائے۔ یہ طیارے جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
4
حکام کے مطابق ایئر شو بھارت میں آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پر جاری اس جشن کا حصہ ہے جسے 'آزادی کا امرت مہا اتسو' نام دیا گیا ہے۔