رسائی کے لنکس

جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کے باہر دھماکہ، تین افراد زخمی


پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان محمد فیصل۔ فائل فوٹو
پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان محمد فیصل۔ فائل فوٹو

افغانستان کے شہر جلال آباد میں قائم پاکستانی قونصلیٹ جنرل کے باہر گھریلو ساختہ بم کا دھماکہ ہوا ہے جس میں تین افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ پاکستانی قونصلیٹ جنرل کا تمام عملہ محفوظ ہے۔ تاہم ایک پولیس اہلکار اور ویزے کی درخواست کیلئے آنے والے دو افراد مبینہ طور پر زخمی ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا دفتر کارجہ افغان حکام کے ساتھ رابطے میں ہے تاکہ قونصلیٹ جنرل اور عملے کی سلامتی کو بہتر بنایا جا سکے۔

اطلاعات کے مطابق یہ دھماکہ IED نصب کر کے کیا گیا اور یہ اس مقام پر ہوا جہاں لوگ ویزے کے حصول کیلئے قطار بنا کر کھڑے ہوتے ہیں۔

جلال آباد افغان صوبے ننگرہار کا دارالحکومت ہے اور اس شہر میں حالیہ دنوں میں تشدد اور دہشت گردی کے متعدد واقعات رونما ہو چکے ہیں۔ گذشتہ ہفتے 19 اگست کو شہر کے ریسٹورانٹوں اور دیگر عوامی مقامات پر متعدد بم دھماکے ہوئے تھے جن میں کم سے کم 34 افراد زخمی ہو گئے تھے۔

آج اتوار کے روز پاکستانی قونصلیٹ جنرل کے باہر ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری فی الحال کسی بھی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔

XS
SM
MD
LG