امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ کے علاوہ امریکی سیاست دانوں، سرکاری افسران اور دیگر کئی اہم شخصیات بھی کرونا وائرس کا شکار ہو چکی ہے۔ حالیہ دنوں میں وائٹ ہاؤس میں آنے والی کئی شخصیات کے ٹیسٹ مثبت آنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
امریکہ میں کرونا سے متاثر ہونے والی اہم شخصیات

1
وائٹ ہاؤس کے سینئر مشیر اسٹیفن ملر نے چھ اکتوبر کو کرونا وائرس ٹیسٹ کرایا جو مثبت آیا۔

2
وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری کیلیگ میکینی کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ پانچ اکتوبر کو ہوا۔ وہ بھی کرونا وائرس میں مبتلا ہیں اور قرنطینہ میں ہیں۔

3
صدر دونلڈ ٹرمپ کی سابق مشیر کیلئن کونوے نے دو اکتوبر کو اطلاع دی تھی کہ وہ کرونا وائرس میں مبتلا ہیں۔

4
ہوپ ہکس کا شمار صدر ٹرمپ کے سر فہرست مشیروں اور قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے یکم اکتوبر کو اپنا کرونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آیا۔ وہ باقائدگی سے صدر کے ہمراہ ائیر فورس ون میں سفر کرتی رہی ہیں۔