رسائی کے لنکس

ممبئی ریل دھماکوں کے مقدمے میں 12 افراد مجرم قرار


دھماکے کا نشانہ بننے والی ایک ریل گاڑی
دھماکے کا نشانہ بننے والی ایک ریل گاڑی

استغاثہ کے وکلا کا کہنا ہے کہ وہ مجرموں کے لیے سخت سے سخت سزا چاہتے ہیں اور "جج جو بھی سزا دے وہ ایسی ہو کہ اس سے عوام مطمیئن ہو سکیں۔"

بھارت کی ایک عدالت نے نو سال قبل ممبئی میں ریل گاڑیوں میں ہونے والے دھماکوں کے مقدمے میں 12 لوگوں کو قصور وار قرار دیا ہے۔

11 جولائی 2006ء کو ممبئی میں شام کے وقت سات مختلف ریل گاڑیوں میں یکے بعد دیگرے بم دھماکے ہوئے جس سے کم ازکم 188 افراد ہلاک سیکڑوں زخمی ہوگئے تھے۔

آٹھ سال تک چلنے والے مقدمے میں لگ بھگ دو سو عینی شاہدین نے اپنے بیانات ریکارڈ کروائے اور یہ کارروائی گزشتہ سال اگست میں مکمل کر لی گئی تھی۔

ریاست مہارشٹر کی عدالت برائے انسداد منظم جرائم نے 12 افراد کو قتل اور مجرمانہ اعانت کی سازش کا قصور وار قرار دیا۔ توقع ہے کہ اس بارے میں فیصلہ پیر کو سنایا جائے گا۔

استغاثہ کے وکلا کا کہنا ہے کہ وہ مجرموں کے لیے سخت سے سخت سزا چاہتے ہیں اور "جج جو بھی سزا دے وہ ایسی ہو کہ اس سے عوام مطمیئن ہو سکیں۔"

بھارتی حکام ان حملوں کی ذمہ داری پاکستان میں موجود کالعدم تنظیم لشکر طیبہ پر عائد کرتے ہیں جب کہ جن 30 افراد کو مقدمے میں نامزد کیا گیا تھا ان میں 13 پاکستانی اور ان کے چار بھارتی ساتھی بھی شامل تھے۔ لیکن پولیس تاحال ان نامزد ملزمان کو گرفتار نہیں کر سکی ہے۔

پاکستان بھارت میں ہونے والے دہشت گرد واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اس میں کسی بھی طرح ملوث ہونے کے الزامات کی تردید کرتا آیا ہے۔

XS
SM
MD
LG