رسائی کے لنکس

بھارت:سڑک پر حادثے میں 24 مزدور ہلاک


بھارت کی ریاست گجرات میں جمعرات کی صُبح مزدوروں سے بھرا ایک ٹرک الٹنے کے حادثے میں 24 افراد ہلاک اور 25 دیگر زخمی ہوگئے۔

مقامی پولیس نے بتایا کہ حادثہ احمد آباد سے 20 کلومیٹر جنوب میں سانند میں پیش آیا جو گاڑیوں کی صنعت کا گڑھ ہے۔

اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات ہونے والی موسلا دھاربارش کے بعد سڑکوں پر جمع ہونے والا گدلا پانی حادثے کی وجہ بنا۔ زخمیوں کو فوری طور پرقریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

XS
SM
MD
LG