رسائی کے لنکس

راجیش کھنہ انتقال کر گئے


Rajesh Khanna
Rajesh Khanna

معروف بھارتی اداکار نے 166 فلموں میں کام کیا اور انھیں یہ انوکھا اعزاز بھی حاصل ہے کہ ان کی لگا تار ایک درجن سے زائد فلمیں ہٹ رہیں۔

بھارت میں ماضی کے معروف اداکار راجیش کھنہ 69 برس کی عمر میں بدھ کو ممبئی میں انتقال کر گئے، وہ گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔

1966 ء میں فلم ’آخری خط‘ سے فنی سفر کا آغاز کرنے والے راجیش کھنہ کو بھارتی فلم انڈسٹری کے اولین سپر اسٹارز میں شمار کیا جاتا تھا۔

راجیش کھنہ نے 166 فلموں میں کام کیا اور انھیں یہ انوکھا اعزاز بھی حاصل ہے کہ ان کی لگا تار ایک درجن سے زائد فلمیں ہٹ رہیں۔

ساٹھ اور ستر کی دہائی میں ان کی مقبول ترین فلموں میں آرادھنا، دو راستے، سفر، کٹی تنگ، میرے جیون ساتھی، آنند، امر پریم کے علاوہ دیگر کئی فلمیں شامل ہیں۔

اُنھوں نے نوے کی دہائی میں سیاست میں قدم رکھا اور سیاسی جماعت کانگریس میں شمولیت اختیار کرکے 1992 سے 1996 تک پارلیمنٹ کے رکن رہے۔

راجیش نے فلمسٹار ڈمپل کپاڈیہ سے 1973 میں شادی کی اور ان کی دو بیٹیاں ٹوئنکل کھنہ اور رنکی کھنہ ہیں۔ بعد ازاں میاں بیوی میں پہلے علیحدگی اور پھر طلاق ہوگئی۔
XS
SM
MD
LG