رسائی کے لنکس

مہاراشٹر کے انسدادِ دہشت گردی کے دستے کا سربراہ برطرف


مہاراشٹر کے انسدادِ دہشت گردی کے دستے کا سربراہ برطرف
مہاراشٹر کے انسدادِ دہشت گردی کے دستے کا سربراہ برطرف

مہاراشٹر حکومت نے جمعرات کے روز ریاست کے انسدادِ دہشت گردی کے دستے (اے ٹی ایس) کے سربراہ پی رَگھون جی کو اُن کے عہدے سے برطرف کر دیا ہے۔

سرکاری اعلان کے مطابق، جوائنٹ کمشنر آف کرائم، راکیش ماریہ کو رَگھون جی کی جگہ اے ٹی ایس کے سربراہ کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ رگھون جی کواِس لیے برطرف کیا گیا کیونکہ اُنھوں نے حال ہی میں ممبئی پر دہشت گرد حملے کی سازش تیار کرنے کے الزام میں دو افراد کی گرفتاری کے بعد میڈیا کو انتہائی حساس نوعیت کی معلومات فراہم کی تھی جِس کے بعد بھارتی وزارتِ داخلہ کی جانب سے بھی اے ٹی ایس کے سربراہ رَگھون جی کو سخت مذمت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اِس کے علاوہ پونا بم دھماکا کیس میں ایک ماہ سے زیادہ وقت گزر جانے کے بعد بھی کسی قسم کا نتیجہ نہ ملنے پر رَگھون جی پر کافی دباؤ تھا۔ خیال رہے کہ یہ دوسرا موقع تھا جب رَگھون جی اے ٹی ایس کا سربراہ بنایا گیا تھا۔ گذشتہ سال 11جون کو اے ٹی ایس کے اعلیٰ عہدے پر اُن کا تقرر ہوا تھا۔

26نومبر 2008ء کے حملوں میں اے ٹی ایس کے سربراہ ہیمنت کرکرے کی ہلاکت کے بعدسے اے ٹی ایس کا عہدہ خالی تھا جِس کے بعد رَگھون جی کو اے ٹی ایس کا سربراہ بنایا گیا تھا۔

XS
SM
MD
LG