رسائی کے لنکس

بھارت : بس تالاب میں گرنے سے 26 ہلاک


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

بھارت میں پولیس نے کہا ہے کہ ملک کے شمال مشرق میں باراتیوں سے بھری ایک بس تالاب میں گرنے سے 26 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

حکام کے مطابق یہ حادثہ منگل کو ریاست آسام میں ہاجو نامی گاؤں میں پیش آیا جہاں لکڑی کا پل ٹوٹنے سے بس تالاب میں جا گری ۔

بس میں40 افراد سوار تھے۔ مقامی آبادی نے لاشوں کو تالاب سے نکال لیا ہے جب کہ زندہ نکالے گئے کم از کم چھ افراد کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG