رسائی کے لنکس

بھارت: بس کھائی میں گرنے سے 13 سیاح ہلاک


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

سیاح ہماچل پردیش کے ایک تفریحی مقام سے واپس آ رہے تھے کہ راستے میں تیزی سے ایک موڑ کاٹتے ہوئے بس ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔

بھارت کے شمالی پہاڑی علاقے میں سیاحوں کی ایک بس گہری کھائی میں گرنے سے کم از کم 13 سیاح ہلاک اور چالیس سے زائد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق یہ حادثہ پیر کی رات پیش آیا۔ سیاح ہماچل پردیش کے ایک تفریحی مقام سے واپس آ رہے تھے کہ راستے میں تیزی سے ایک موڑ کاٹتے ہوئے بس ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔

ہلاک ہونے والے زیادہ تر افراد کا تعلق سہارن پور نامی علاقے سے بتایا جاتا ہے۔

بس کو نکالنے کے لیے امدادی کارکنوں نے کرین استعمال کی جب کہ حکام نے اس حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

بھارت میں ہر سال مختلف ٹریفک حادثات ہزاروں اموات کا سبب بنتے ہیں۔

ان حادثات کی بڑی وجوہات ڈرائیوروں کی لاپرواہی اور خراب سڑکیں بتائی جاتی ہیں۔

گزشتہ ہفتے ہی ہماچل پردیش میں پانی کے ایک تیز ریلے میں کم از کم 24 طالب علم بہہ گئے تھے۔

طالب علم دریائے بياس کے کنارے تصاویر بنا رہے تھے کہ لارجی ڈیم سے بغیر کسی پیشگی ’انتباہ‘ کے اچانک پانی چھوڑ دیا گیا۔
XS
SM
MD
LG