رسائی کے لنکس

بھارت : بس تلے کچلے جانے والے نو افراد ہلاک


بھارت : بس تلے کچلے جانے والے نو افراد ہلاک
بھارت : بس تلے کچلے جانے والے نو افراد ہلاک

بھارت میں ایک بس ڈرائیور نے اندھا دھند گاڑی چلاتے ہوئے متعدد افراد اور گاڑیوں کو روند ڈالا جس سے کم ازکم نو افراد ہلاک اور دو درجن سے زائد زخمی ہوگئے۔

وسطی شہر پونے میں یہ واقعہ بدھ کو اس وقت پیش آیا جب بس ڈرائیور نے اپنے مقررہ راستے کو چھوڑ کر پیدل چلنے والوں، گاڑیوں اور ٹھیلوں کو روندنا شروع کردیا۔ ٹریفک پولیس نے اس کا پیچھا شروع کیا اور اسے روکنے کے لیے فائرنگ بھی کی۔

پونے کی پولیس کمشنرمیراں بوروانکر نے بتایا کہ 30 سالہ ڈرائیور کو گرفتار کرکے اس کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ان کے بقول یہ شخص خطرناک موڈ میں تھا اور آگے آنے والی ہر چیز کو روندتا چلا جارہا تھا۔ اس واقعے میں تقریباً 40 گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

حکام کا کہنا ہے کہ تاحال یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ بس ڈرائیور کے محرکات کیا تھے۔ بس انتظامیہ بھی اس واقعے کی تحقیقات کررہی ہے۔

XS
SM
MD
LG