بھارت میں جمعے کو یومِ جمہوریہ کی تقریب میں وزیرِ اعظم نریندر مودی اور صدردروپدی مرمو بھی شریک ہوئے۔ تقریب میں مہمانِ خصوصی فرانس کے صدر ایمانوئل میخواں نے بھی شرکت کی۔ 26 جنوری 1950 کو بھارت نے اپنا پہلا آئین نافذ کیا تھا جس کی مناسبت سے یہ دن منایا جاتا ہے۔ بھارت میں اس دن عام تعطیل ہوتی ہے اور مختلف شہروں میں پریڈ اور دیگر تقریبات منعقد کی جاتی ہیں۔ نئی دہلی میں ہونے والی مرکزی تقریب میں بھارت کی ثقافت کے ساتھ ساتھ عسکری طاقت کا مظاہرہ کیا جاتا ہے۔ اس مرتبہ بھی بھارت کی بحری، بری اور فضائیہ نے جنگی ساز و سامان کی نمائش کی۔