رسائی کے لنکس

گیس کے اخراج سے 60 افراد متاثر


گیس کے اخراج سے 60 افراد متاثر
گیس کے اخراج سے 60 افراد متاثر

بھارت کے صنعتی اور اقتصادی سرگرمیوں کے شہرممبئی کی بندرگاہ پر کلورین گیس کے اخراج سے متاثر ہونے والے کم ازکم 60 افراد کو قریبی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

ڈاکٹروں نے بتایا ہے کہ ہسپتال لائے جانے والے متاثرہ افراد کو گھٹن اور سانس لینے میں مشکلات کی شکایات تھیں۔

حکام نے بتایا ہے کہ یہ واقعہ سیوری کے علاقے، جو کہ ممبئی پورٹ ٹرسٹ کی ملکیت ہے، میں ایک سیلنڈر سے کلورین گیس کے اخراج کے باعث پیش آیا۔

XS
SM
MD
LG