رسائی کے لنکس

افغانستان: بھارتی قونصل خانے کے قریب جھڑپ جاری


مسلح افراد نے اتوار کو بھارتی قونصل خانے پر دھاوا بولنے کی کوشش کی تھی، اس دوران ہونے والی جھڑپ میں فائرنگ اور راکٹ داغے جانے سے قریبی علاقہ لرز گیا۔

افغان عہدیداروں کا کہنا ہے کہ مزار شریف میں بھارتی قونصل خانے کے قریب ایک عمارت میں اب بھی مسلح افراد موجود ہیں اور اُن کا افغان سکیورٹی فورسز سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

مسلح افراد نے اتوار کو بھارتی قونصل خانے پر دھاوا بولنے کی کوشش کی تھی، اس دوران ہونے والی جھڑپ میں فائرنگ اور راکٹ داغے جانے سے قریبی علاقہ لرز گیا۔

مقامی حکومت کے ایک ترجمان نے کہا کہ مسلح افراد نے قونصل خانے کی دوسری جانب گلی میں واقعہ ایک عمارت سے راکٹ داغے، جس کے بعد حملہ آوروں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ شروع ہو گئی۔

اس جھڑپ میں کم از کم ایک شخص زخمی ہو گیا۔ اس حملے کی فوری طور پر کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ اگست 2013ء میں افغانستان کے مشرقی شہر جلال آباد میں بھارت کے قونصل خانے پر خودکش کار بم حملے میں نو افراد ہلاک ہو گئے تھے، جن میں سات بچے شامل تھے۔

قونصل خانے پر یہ تازہ حملہ ایسے وقت ہوا، جب گزشتہ ماہ ہی بھارتی وزیراعظم نے کابل کا دورہ کیا تھا۔

XS
SM
MD
LG