رسائی کے لنکس

بھارت: طوفان ’ہد ہد‘ سے 8 ہلاک


آندھرا پردیش اور اوڑیسا میں سمندری طوفان کے دوران چلنے والی شدید ہواؤں کے باعث کئی گھروں کی چھتیں اُڑ گئیں۔

بھارت میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ملک کے مشرقی ساحلی علاقوں میں آنے والے طاقتور سمندری طوفان ’ہد ہد‘ سے کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

پیر کو متاثرہ علاقوں میں بارش اور تیز ہوائیں چلتی رہیں۔

آندھرا پردیش اور اوڑیسا میں سمندری طوفان کے دوران چلنے والی شدید ہواؤں کے باعث کئی گھروں کی چھتیں اُڑ گئیں۔ درخت اور کھمبے گرنے سے بجلی اور مواصلات کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوا۔

حکام نے ان علاقوں سے لگ بھگ چار لاکھ لوگوں کو طوفان سے قبل ہی محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا تھا۔

توقع ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی منگل کو متاثرہ علاقے کا دورہ کریں گے۔

طاقتور سمندری طوفان 'ہُدہُد' اتوار کو بھارت کے مشرقی ساحلوں سے ٹکرایا تھا جس کی وجہ سے ساحلی شہر ویشاکاپٹنم میں 195 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شدید ہوائیں چلتی رہیں۔

ویشاکاپٹنم تقریباً بیس لاکھ آبادی کا شہر ہے اور یہاں بھارتی بحریہ کے کئی اہم اڈے بھی واقع ہیں۔

XS
SM
MD
LG