رسائی کے لنکس

پاکستانی فوج کے لیے امریکی امداد کی معطلی کا خیر مقدم


پاکستانی فوج کے لیے امریکی امداد کی معطلی کا خیر مقدم
پاکستانی فوج کے لیے امریکی امداد کی معطلی کا خیر مقدم

بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا
بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا

بھارت نے امریکہ کی طرف سے پاکستان کو دی جانے والی 80 کروڑ ڈالر کی فوجی امداد کی معلطی کا خیر مقدم کیا ہے۔

وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا نے پیر کو ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں کہا کہ بھارت یہ نہیں چاہتا کہ امریکہ اس خطے کو اسلحے سے اس قدر لیس کر دے کہ یہاں طاقت کا توازن بگڑ جائے۔

”اس تناظر میں بھارت (پاکستانی فوج کو امریکی امداد کی معطلی کے) اس اقدام کا خیر مقدم کرتا ہے۔“

بھارتی وزیر خارجہ نے کہا کہ ”امریکہ کو اس حقیقت کو بھی تسلیم کرنا چاہیئے کہ ہم پاکستان کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے پرعزم ہیں۔“

وائٹ ہاؤس کے چیف آف اسٹاف ویلیم ڈیلی نے اتوار کو تصدیق کی تھی کہ پاکستان کو دی جانے والی 80 کروڑ ڈالر کی فوجی امداد معطل کر دی گئی ہے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان امن مذاکرات کا عمل 2008ء میں ممبئی حملوں کے بعد معطل ہو گیا تھا جسے تقریباً اڑھائی سال کے تعطل کے بعد دونوں ملکوں نے رواں سال مارچ میں بحال کرنے کا اعلان کیا تھا۔

گزشتہ ماہ اسلام آباد میں پاک بھارت خارجہ سیکرٹری سطح کے مذاکرات ہوئے تھے اور کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر اعتماد سازی کے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے پاک بھارت ورکنگ گروپ کا اجلاس 18 جولائی کو نئی دہلی میں ہوگا۔

XS
SM
MD
LG