بھارت میں متنازع زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کا احتجاج 48 روز سے جاری ہے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے زرعی قوانین پر عمل درآمد روکنے کے باوجود کسان احتجاج ختم کرنے پر تیار نہیں۔ منگل کو دارالحکومت نئی دہلی کے نواح میں کسانوں نے ٹریکٹر مارچ کیا۔
بھارت میں کسانوں کا احتجاج سات ہفتوں سے جاری
5
اب بھی بھارت کے مختلف حصوں سے کسانوں کی دارالحکومت نئی دہلی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ تاہم پولیس نے ان کسانوں کو دارالحکومت کے داخلی راستوں پر روک رکھا ہے۔
6
منگل کو کسان ٹریکٹرز پر چڑھ کر احتجاج کرتے ہوئے زرعی قوانین کے خلاف نعرہ بازی کرتے رہے۔
7
نئے قوانین کے تحت کسانوں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ اپنی اجناس کھلی منڈیوں میں فروخت کریں۔ تاہم کسانوں کو خدشہ ہے کہ اس سے بڑے کاروباری طبقات اُن کا استحصال کریں گے اور اُنہیں فصل کی مناسب قیمت نہیں ملے گی۔
8
سیکڑوں کسان ٹریکٹر ٹرالیوں کے ساتھ احتجاج میں شریک ہیں اور شدید سردی کے باوجود احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں۔