رسائی کے لنکس

بھارت: انتخابات کا پانچواں اور سب سے بڑا مرحلہ


12 ریاستوں میں 121 میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد لگ بھگ 17 کروڑ بتائی گئی ہے جب کہ یہاں 17 سو سے زائد امیدوار میدان میں ہیں

بھارت میں عام انتخابات کے پانچویں اور ایک اہم مرحلے میں جمعرات کو ووٹ ڈالے گئے

12 ریاستوں میں 121 حلقوں میں رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد 17 کروڑ کےلگ بھگ بتائی گئی ہے۔

حکمران جماعت کانگریس اور اپوزیشن جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے درمیان اتر پردیش، مہاراشٹر، کرناٹک، بہار، راجستھان اور مغربی بنگال میں سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔

لوک سبھا کے انتخابات کے اس مرحلے میں ساڑھے 17 سو سے زائد امیدوار میدان میں ہیں۔

اب تک ہونے والے انتخابی مراحل میں 111 نشستوں پر ووٹنگ ہو چکی ہے جب کہ اس کے بعد مزید چار مرحلے باقی ہیں جو بتدریج 12 مئی تک مکمل ہوں گے۔ نتائج کا اعلان 16 مئی کو کیا جائے گا۔

چار مرحلوں میں ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 2009ء کے انتخابات سے بہتر بتائی جا رہی ہے۔

جمعرات ہی کو ریاست اوڑیسہ اور مغربی بنگال کی ریاستی اسمبلی کی نشستوں کے لیے بھی ووٹ ڈالے گئے۔
XS
SM
MD
LG