رسائی کے لنکس

بھارت: سات منزلہ عمارت میں آگ، 24 لوگ ہلاک ہو گئے


بھارت: سات منزلہ عمارت میں آگ، 24 لوگ ہلاک ہو گئے
بھارت: سات منزلہ عمارت میں آگ، 24 لوگ ہلاک ہو گئے

بھارت میں پولیس نے کہا ہے کہ کلکتے میں ایک سات منزلہ عمارت میں آگ لگنے کے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر اب کم سے کم 24 ہوگئى ہے۔

شہر کے ایک مصروف کاروباری علاقے میں واقع دفاتر اور رہائشی اپارٹمنٹس کی 150 سال پرانی عمارت میں آگ منگل کے روز بھڑک اُٹھی تھی۔حکام بدستور ایسے کم سے کم دس افراد کو تلاش کر رہے ہیں جن کے بارے میں خدشہ ہے کہ وہ عمارت کے اندر ہی ہیں۔

یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آگ کس وجہ سے لگی۔

اسی دوران کشمیر کے متنازع علاقے میں بھارتی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل جے ایس برار نے کہا ہے کہ فوج نے دو مشتبہ جنگ جوؤں کو اُس وقت گولی مار کر ہلاک کر دیا، جب وہ پاکستان کی جانب سے علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔

XS
SM
MD
LG