رسائی کے لنکس

بھارت: سیلابوں میں 119 افراد ہلاک


بھارتی ریاست گجرات میں فوجی اہل کار سیلاب میں گھرے لوگوں کو باہر نکال رہے ہیں۔ 26 جولائی 2017
بھارتی ریاست گجرات میں فوجی اہل کار سیلاب میں گھرے لوگوں کو باہر نکال رہے ہیں۔ 26 جولائی 2017

سرکاری عہدے داروں کا کہنا ہے کہ وہ سیلاب زدہ علاقوں سے 36 ہزار افراد کو نکال چکے ہیں۔

بھارت میں سیلاب زدہ علاقوں میں ڈوب کر ہلاک ہونے والوں کی تعداد 119 تک پہنچ گئی ہے۔

عہدے داروں کا کہنا ہے کہ بدھ کے روز ریاست گجرات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 25 ہوگئی جن میں سے 17 افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

پولیس کے ایک عہدے دار اکشا راج ماکوانا نے خبررساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ دریائے بناس کے دو دیہاتوں سے 25 نعشیں نکالی گئی ہیں۔

قریبی ریاست راجستھان میں 19 افراد ہلاک ہوئے۔ وہاں کئی علاقوں میں سڑکیں نہروں کا منظر پیش کر رہی ہیں۔ ان علاقوں میں پھنسے ہوئے لوگوں نے اپنے گھروں کی چھتوں پر پناہ لے رکھی ہے اور وہ امدادی کارکنوں کا انتظار کررہے ہیں۔

امدادی ٹیمیں متاثرہ افراد کو کشتیوں اور ہیلی کاپٹروں کے ذریعے محفوظ مقامات پر پہنچا رہی ہیں۔

سرکاری عہدے داروں کا کہنا ہے کہ وہ سیلاب زدہ علاقوں سے 36 ہزار افراد کو نکال چکے ہیں۔

بھارتی وزیر أعظم نریندرمودی نے منگل کے روز مون سون بارشوں سے شديد متاثرہ علاقوں کا فضائی دورہ کیا۔ انہوں نے حکومت کی جانب سے جلد مدد کا وعدہ کیا۔

XS
SM
MD
LG