رسائی کے لنکس

پولیو کے خلاف بھارتی کوششوں کا سنگ میل


پولیو کے خلاف بھارتی کوششوں کا سنگ میل
پولیو کے خلاف بھارتی کوششوں کا سنگ میل

بھارت میں جمعہ کو ایک سال مکمل ہونے کے بعد بھی پولیو وائرس کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا ہے اور اس موقع کی مناسبت سے امریکہ کی وزیر برائے صحت و انسانی خدمات کیتھلین سِبلس نے نئی دہلی میں بچوں کو اپاہج بنا دینے والی اس بیماری سے بچاؤ کے قطرے پلائے۔

انسداد پولیو کی بھارتی مہم کے اس سنگ میل کو عالمی سطح پر اس وائرس کے خاتمے کے لیے کی جانے والی کوششوں میں ایک بڑی فتح قرار دیا جا رہا ہے۔

بھارت کی کامیابی سے اُن ملکوں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے جہاں اس ضدی مرض کو ہمیشہ کے لیے شکست دینے کی آُمیدیں ختم ہونا شروع ہو گئی تھیں۔

اگر آنے والے ہفتوں میں پولیو کے کسی نئے کیس کی نشاندہی نہیں ہوتی تو بھارت کو اُن چار ممالک کی فہرست سے خارج کر دیا جائے گا جہاں یہ وائرس وبائی صورت میں موجود ہے۔ دیگر تین ملکوں میں پاکستان، افغانستان اور نائیجریا شامل ہیں۔

پولیو وائرس کے خلاف بھارت کی کامیابی کا کریڈیٹ حکومت کی عالمی ادارہ صحت، یونیسف اور روٹری انٹرینشنل کے ساتھ پولیو کے خلاف جنگ میں شراکت داری کو دیا گیا ہے جن کے ارکان نے انسداد پولیو کی عالمی کوششوں میں ایک ارب ڈالرز سے زائد کی مالی معاونت کی ہے۔

XS
SM
MD
LG