رسائی کے لنکس

بھارت:ہیلی کاپٹر کے حادثے میں 17افراد ہلاک


بھارت:ہیلی کاپٹر کے حادثے میں 17افراد ہلاک
بھارت:ہیلی کاپٹر کے حادثے میں 17افراد ہلاک

بھارت کے شمال مشرقی علاقے میں منگل کو ہیلی کاپٹر کے ایک حادثے میں کم ازکم 17افراد ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق یہ حادثہ چین کی سرحد کے قریب بدھ مت کے پیروکاروں کے ایک علاقے ٹوانگ میں اس وقت پیش آیا جب ہیلی کاپٹر اترتے ہوئے ایک دیوار سے ٹکرا گیا ۔

MI-17ساختہ ہیلی کاپٹر پر عملے کے پانچ ارکان سمیت 23افراد سوار تھے اور یہ ریاست آسام کے مرکزی شہر گوہاٹی سے ٹوانگ کے درمیان معمول کی پرواز پر تھا۔

پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے چھ افراد کو ٹوانگ کے ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG