رسائی کے لنکس

logo-print

بھارتی اسپتال میں آتشزدگی سے 89 ہلاک


بھارتی اسپتال میں آتشزدگی سے 89 ہلاک

بھارت کے ایک نجی اسپتال میں جمعہ کی صبح ہونے والی آتشزدگی سے کم ازکم 89 افراد ہلاک ہوگئے۔

حکام نے بتایا کہ ریاست مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکتہ کے اسپتال میں لگنے والی آگ نے عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

مقامی ٹی وی چینلز پر دکھائے جانے والے مناظر میں کئی منزلہ اسپتال کی عمارت سے مریضوں کو باہر نکالتے ہوئے اور پریشان حال لواحقین کو کھڑے دکھایا گیا۔

امدادی کارکن کھڑکیاں توڑ کر عمارت میں داخل ہوئے اور وہاں سے مریضوں کو دوسرے اسپتال منتقل کیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ آگ اسپتال کے تہہ خانے میں لگی جہاں کیمیاوی مواد ذخیرہ کیا گیا تھا۔

XS
SM
MD
LG