رسائی کے لنکس

بھارت: افراط زر کے خلاف ووٹنگ کا مطالبہ مسترد


بھارتی بازاروں میں قیمتوں کا حالیہ اضافہ
بھارتی بازاروں میں قیمتوں کا حالیہ اضافہ

بھارتی پارلیمنٹ نے ملک میں قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف حزب اختلاف کے ووٹنگ کے مطالبے کو مسترد کردیا۔

حزب اختلاف اس پر ووٹنگ کرانا چاہتی تھی کہ حکومت افراط زر کے مسئلے سے نمٹنے میں ناکام ہوچکی ہے۔پارلیمنٹ کی اسپیکر میرا کمار نے کہا ہے اس پر خصوصی بحث کی اجازت دی جاسکتی ہے، لیکن انہوں نے ووٹنگ کا مطالبہ ماننے سے انکار کردیا ۔ بھارت میں اس وقت افراط زر کی شرح 10.55 فی صد ہے۔

حزب اختلاف کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)نے کہا تھا کہ اگر اس معاملے پر ووٹنگ کی اجازت نہ دی گئی تو وہ اسمبلی کی کارروائی میں تاخیری حربے استعمال کریں گے۔

اس طرح کےاقدام کے ذریعے قانون سازوں کو ٹیکس کی اصلاحات سمیت کی اہم بلوں پر بحث سے روکا جاسکتا تھا۔

بھارتی حکومت کو اپنے بجٹ خسارے پر قابو پانے کے لیے ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کی وجہ سے مظاہروں اور احتجاجوں کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔

حال ہی میں بھارتی حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 8 سینٹ فی لٹر اور ڈیزل کی قیمت میں4 سینٹ فی لٹر کا اضافہ کیاتھا۔

XS
SM
MD
LG