رسائی کے لنکس

جے للیتا کے انتقال پر سوگ، اوپنیر تمل ناڈو کے وزیراعلیٰ منتخب


بھارت کی جنوبی ریاست تمل ناڈو کی مقبول راہنما اور وزیراعلیٰ جے للیتا کے انتقال کے بعد او پنیر سیلوم نے منگل کو بطور وزیراعلیٰ کے ہدف اٹھا لیا ہے۔

او پنیر سیلوم جے للیتا کے قریبی ساتھی اور پارٹی کے سینیئر رہنما ہیں، وہ جے للیتا کے کابینہ میں ریاست کے وزیراعلیٰ کے طور پر کام کر رہے تھے۔

جے للیتا دل کا دورہ پڑنے کے بعد پیر کو چینئی کے اسپتال میں دم توڑ گئی تھیں، جس کے بعد اُن کی سیاسی جماعت ’آل انڈیا انا دڑاوڈ منیتر کزگم‘ یعنی (اے آئی اے ڈی ایم کے) کے راہنماؤں نے پنیر سلیوم کو اپنا نیا سربراہ منتخب کر لیا۔

واضح رہے کہ ماضی میں جے للیتا کے جیل جانے پر اس سے قبل بھی او پنیر سلیوم تمل ناڈو کے وزیراعلٰی کے طور پر کام کر چکے ہیں اس لیے توقع کی جا رہی تھی کہ جماعت کے اراکین اُنھیں ہی اس منصب کے لیے منتخب کریں گے۔

او پنیر سلیوم جے للیتا کے انتہائی وفادار ساتھی ماننے جاتے تھے، واضح رہے کہ جے للیتا کے جیل میں ہوتے ہوئے وہ جتنا عرصہ بھی ریاست تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ رہے وہ کبھی بھی اپنی جماعت کی رہنما جے للیتا کی کرسی پر کبھی نہیں بیٹھے۔

ادھر جے للیتا کے انتقال پر ریاست تمل ناڈو میں اُن کے حامی سوگوار ہیں اور ریاست تمل ناڈو میں سات روز سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG