رسائی کے لنکس

اجمل قصاب کی سزائے موت پر حکم امتناعی


اجمل قصاب کی سزائے موت پر حکم امتناعی
اجمل قصاب کی سزائے موت پر حکم امتناعی

بھارت کی عدالت عظمیٰ نے ممبئی حملوں میں زندہ بچ جانے والے واحد حملہ آور اجمل قصاب کی سزائے موت پر عمل درآمد کو عارضی پر روک دیا ہے۔

اجمل قصاب نے اپنی سزا کے خلاف ملک کی اعلیٰ ترین عدالت میں ایک اپیل دائر کر رکھی ہے اور سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ جب تک اس کا فیصلہ نہیں ہو جاتا سزا پر عمل درآمد نا کیا جائے۔

پیر کو نظر ثانی اپیل کی سماعت کے دوران جسٹس آفتاب عالم نے کہا ہے کہ بھارتی قانون کے تحت اجمل قصاب کو اپنے دفاع کا پورا موقع دیا جانا چاہیئے۔

اجمل قصاب اُن 10 حملہ آوروں میں سے ایک ہے جنھوں نے نومبر 2008ء میں بھارتی شہر ممبی کے ہوٹلوں، ایک یہودی عبادت گاہ اور ریلوے اسٹیشن پر حملے کیے تھے جن میں مجموعی طور پر 166 افراد مارے گئے۔

گزشتہ سال ممبئی کی ایک عدالت نے اجمل قصاب پر قتل، بھارت کے خلاف جنگ اور دہشت گردی کے جرائم ثابت ہونے پر اُسے سزائے موت سنائی تھی۔

اس سے قبل بھارتی ریاست مہاراشٹر کی عدالت سزا کے خلاف اجمل قصاب کی پہلی اپیل مسترد کر چکی ہے۔

XS
SM
MD
LG